ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ پاکستان کوارٹر فائنل میں داخل

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ کا آخری میچ بھی جیت لیا۔
ایشین ڈبلز سکواش میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں چائنیز تائپے کو شکست دی۔پاکستان کی طرف سے ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چی یو وائی اور چن چنگ فو کی ٹیم کو شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے صرف 11 منٹ میں 11 ۔ 2 اور11۔ 9 سے کامیابی حاصل کی اور گروپ کے تینوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔