امپائر کیخلاف غصہ رشبھ پنت کو وارننگ

امپائر کیخلاف غصہ رشبھ پنت کو وارننگ

دبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے امپائر کے فیصلے کیخلاف غصے پر بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو تنبیہ کردی۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔آئی سی سی کے مطابق رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جس کے سبب انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں