بھارت کے سابق لیفٹ آرم سپنر دلیپ دوشی چل بسے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم سپنر دلیپ دوشی چل بسے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دلیپ دوشی دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔دلیپ دوشی نے بھارت کے لیے 33 ٹیسٹ میچز میں 114 وکٹیں لیں۔وہ 83-1982ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے ۔