انڈر 18ہاکی ایشیا کپ:پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8گول سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انڈر۔18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔
قومی ٹیم ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے چند گھنٹے قبل ہی چین پہنچی تھی، بغیر پریکٹس میچ کھیلا اور 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔چین کے شہر دازہو میں ایونٹ 2 روز پہلے ہی شروع ہوگیا، پاکستان نے حریف ٹیم پر دوسرے کوارٹر میں 1، تیسرے میں 2 اور آخری کوارٹر میں 5 گول داغے ۔قومی ٹیم کااگلامقابلہ سری لنکاسے ہوگا۔