ہماری بیٹنگ دل توڑ نیوالی اور شرمناک :ویسٹ انڈین کپتان

ہماری بیٹنگ دل توڑ نیوالی اور شرمناک :ویسٹ انڈین کپتان

کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی بیٹنگ کو دل توڑ دینے والا اور شرمناک قرار دے دیا۔۔۔

 روسٹن چیز نے میچ کے بعد کہا کہ یہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے کیونکہ ٹیم بار بار ایسی پوزیشن میں آتی ہے جہاں جیت ممکن ہو لیکن آخری اننگز میں مکمل بکھر جاتی ہے ،ٹیم اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھ رہی، جو باعث تشویش ہے ۔ پچ کو اس ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ ان کے مطابق وکٹ اچھی تھی، اور گیند میں غیر متوقع باؤنس یا رولنگ نہیں ہو رہی تھی، جیسا کہ پچھلے میچوں میں ہوا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کا ماننا تھا کہ 204 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن جب ابتدائی چھ وکٹیں صرف 11 رنز پر گر جائیں تو میچ میں واپسی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں