ویلینشیا اوپن سکواش:پاکستان کے حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نوجوان سکواش پلیئر حمزہ خان نے سپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن سکواش کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
حمزہ نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے 7 سیڈ برائس نکولز کو 0-3 سے ہرایا۔ پاکستانی پلیئر نے 42 منٹ جاری رہنے والا میچ 13-11، 11-2، 11-6 کے سکور سے جیتا۔اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3 سے ہرایا تھا۔