کم سکور کے باوجود بولرز نے فائٹ کی اور میچ کوآخر تک لائے :محمدنواز
فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا کہ پچ تھوڑی سلو اور سپنرز کو زیادہ مدد مل رہی تھی لیکن کم سکور کے باوجود بولرز نے فائٹ کی اور میچ کوآخر تک لائے ۔
دوسرے ٹی ٹونٹی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشکل کنڈیشنز میں حسن نواز اور سلمان آغا نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے ۔ اپنی پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بولنگ دونوں میچز میں اچھی رہی ہے لیکن میں بیٹنگ اچھی نہیں کر پایا، مجھے اُمید ہے کہ بولنگ کی طرح بیٹنگ بھی اچھی ہوگی۔ یہاں کی کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔