پاکستان کی عالمی انڈر 19والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن

 پاکستان کی عالمی انڈر 19والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔13سے 14 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو کوئی سیٹ کھوئے بغیر شکست دے دی۔

ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے سیٹ میں کسی دقت کے بغیر18-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 18-25 سے فتح ملی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 18-25 کے اسکور سے نتیجہ پاکستان کے حق میں رہا۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان غیر معیاری امپائرنگ کے سبب عالمی نمبر1 پولینڈ سے 3-2 سے ہار گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں