اسلام آباد بلیئرڈاینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی عالمگیر شیخ کو بارکباد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد بلیئرڈاینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے عالمگیر شیخ کو ورلڈ پول ایسوسی ایشن کا بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا، جنرل سیکرٹری محمد فہیم انور خان اور دیگر نے ورلڈ پول ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمگیر شیخ کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ عالمگیر شیخ کی تقرری سے ایشیا بھر میں بلیئرڈ اینڈ سنوکر کے کھیل میں ترقی ملے گی۔