صرف ڈومیسٹک الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی پلیئرناخوش

 صرف ڈومیسٹک الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی پلیئرناخوش

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صرف ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناخوش ہیں۔

کھلاڑیوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے گھر چلانا مشکل ہے ۔ذرائع کے مطابق تاحال انٹر نیشنل ڈیلی الاؤنس نہ تو ادا کیے گئے ہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ادائیگی کب ہو گی۔کھلاڑیوں نے شکوہ کیا کہ گھر کا نظام چلانا مشکل ہے ، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے کیا بنے گا ایف آئی ایچ نیشنز کپ ختم ہو ئے ڈیڑھ ماہ ہوچکا ، ڈیلی الاؤنس نہیں ملا۔کھلاڑیوں کے مطابق ایونٹس میں شرکت بہت ضروری ہے ، ہم دل و جان سے حاضر ہیں لیکن ہمارے گھر بھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں