اسلام آباد گرلز کالج ایف سکس میں پیڈل کورٹ کا افتتاح

 اسلام آباد گرلز کالج ایف سکس  میں پیڈل کورٹ کا افتتاح

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء ﷲ نے اسلام آباد گرلز کالج ایف سکس میں پیڈل کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل اور جسمانی سرگرمیاں ہمیشہ سے مکمل تعلیم کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔

 جس طرح ہمارا معاشرہ ترقی کر رہا ہے ، یہ دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے کہ تعلیمی ادارے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اپنی طالبات کی ذاتی اور جسمانی نشوونما کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں