دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

 دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

دبئی (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کے مخالف بڑھنے لگے ، پاکستان، بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی مخالفت کر دی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے کہا کہ ابھی دو درجاتی سسٹم سمیت بہت سارے آپشنز ہیں جنہیں دیکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ انگلینڈ ڈویژن ٹو میں جائے اور وہاں ہم آسٹریلیا اور بھارت سے نہ کھیلیں، ایسا کبھی نہیں ہو گا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مزید بہتری ہو سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں