آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ،سعدیہ نے ڈیف ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا

 آزادی کپ ٹین پن بالنگ  چیمپئن شپ،سعدیہ نے  ڈیف ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) سعدیہ نے آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ تہمینہ اور زویا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈیف ویمنز کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں سعدیہ نے 102 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ تہمینہ نے 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور زویا نے 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسما 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں