کوئی بتائے گا فٹبالر سلیمان عبید کو کیوں شہید کیا گیا؟ فٹبالر محمد صلاح

کوئی بتائے گا فٹبالر سلیمان عبید کو کیوں شہید کیا گیا؟ فٹبالر محمد صلاح

لاہور(سپورٹس ڈیسک )یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی پوسٹ پر لیورپول کے سٹار فٹبالر محمد صلاح کا سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔۔۔

عالمی شہرت یافتہ مصری فٹ بالر محمد صلاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں فلسطینی فٹ بالر سلیمان عبید کی تصویر شیئر کی اور سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیا کوئی بتائے گا کہ فلسطینی فٹ بالر سلیمان عبید کو کیوں شہید کیا گیا؟ کہاں شہید کیا گیا؟ ان کا کیا قصور تھا؟فلسطینی فٹ بالر اپنی ٹیم میں فلسطینی پیلے کے نام سے مشہور تھے ، بدھ کو غزہ میں امداد کے منتظر افراد میں وہ بھی کھڑے تھے جب صہیونی فضائیہ نے نہتے فلسطینیوں پر بم باری کی، جس سے سلیمان عبید بھی شہید ہو گئے ۔اسرائیل فلسطینیوں کے قتلِ عام کے دوران اب تک فٹ بال کے 321 کھلاڑیوں کو بھی شہید کر چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں