آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ،واجد اورمریم کی ٹائٹل فتح

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ،واجد اورمریم کی ٹائٹل فتح

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں واجدعلی نے ڈیف مینز سنگلز اور مریم نے لیڈیز سنگلز ٹائٹلز جیت لئے ۔

تفصیلات کے مطابق لیزر سٹی باؤلنگ کلب ایف سیون اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز ڈیف مینز سنگلز کیٹیگریز کے مقابلوں میں واجد علی نے 190 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رانا اعظم خان نے 166 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور عمر فاروق نے 166 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ناصر نے 156 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین سنگلز کیٹگریز کے مقابلوں میں مریم نے 273 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نور نے 222 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور شائستہ نے 201 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مہر نور نے 183 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں