بڑا ہدف دینا چاہئے تھا، رضوان کا ناکام بیٹنگ کا اعتراف

 بڑا ہدف دینا چاہئے تھا، رضوان کا ناکام بیٹنگ کا اعتراف

ٹرینیڈاڈ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں اپنی ٹیم کی شکست کے بارے میں اعتراف کیا ہے کہ۔۔۔

 برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ایک چیلنجنگ پچ پر بیٹنگ یونٹ کم پڑ گیا۔ دوسر ے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ پاکستان کو ایک بڑے سکور کا ہدف دینا چاہئے تھا لیکن وہ حالات سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں ہو سکا۔رضوان نے کہا کہ "ہم نے سوچ کر 180 بنائے کہ 200 ممکن ہے ، پچ سپن اور سیم دونوں کے ساتھ مشکل تھی۔ چیس اور ردرفورڈ کے کھیلنے کے انداز نے رفتار بدل دی۔ بالنگ اٹیک کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے خاص طور پر پانچویں بالر کے کردار کے بارے میں رضوان نے مہنگے سپیلز کو تسلیم کیا لیکن بولنگ کے متعدد اختیارات رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ "وہ رنز کے لیے گئے لیکن پچھلے سال ایوب اور سلمان نے اچھی بولنگ کی، آپ گیند کے ساتھ آپشن چاہتے ہیں، ایوب نے ٹی 20 میں اچھا کام کیا لیکن آج ایسا نہیں ہوا ایسا ہوتا ہے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ غیر متوقع موسم نے بھی ان کے انداز کو متاثر کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں