بھارتی نوجوان کو اچانک کوہلی،ڈی ویلیئرز کی کالز آنے لگیں

بھارتی نوجوان کو اچانک کوہلی،ڈی ویلیئرز کی کالز آنے لگیں

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ضلع گاریابند چھتیس گڑھ کے ماڈا گاؤں کے نوجوان منیش باسی کو اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کرکٹ سٹارز کی فون کالز آنے لگیں۔

منیش نے موبائل شاپ سے جیو کمپنی کا نیا سم کارڈ لیا، جب واٹس ایپ انسٹال کیا تو ان کو آ ئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار کی پروفائل تصویر نظر آئی، پھر انہیں فون کرنے والے خود کو کوہلی، ڈی ویلیئرز اور یش دیال بتاتے رہے ۔ چند روز بعد خود پاٹیدار نے فون کر کے ان سے کہا کہ  بھائی براہِ مہربانی میری سم واپس کر دو۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس بھی آگئی۔ ٹیلی کام پالیسی کے تحت 90 دن تک غیر فعال رہنے والے سم کارڈ کو بند کر کے نئے صارف کو الاٹ کر دیا جاتا ہے ، یہی کچھ یہاں بھی ہوا اور نیا نمبر منیش کو دے دیا گیا۔انہیں واقعی ان کرکٹرز کے فون آ رہے تھے جو پاٹیدار سے رابطے میں تھے ، کھیمراج نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا ایک دن اپنے گاؤں سے کوہلی سے بات ہوگی، جب اے بی ڈی ویلیئرز کا فون آیا تو انہوں نے انگلش میں کچھ کہا جو ہمیں سمجھ نہ آیا مگر خوشی بہت زیادہ ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں