9سالہ طویل رفاقت کے بعد رونالڈو اور جارجینا کی منگنی
لزبن (سپورٹس ڈیسک)دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نوسال کے طویل سفرِ محبت کے بعد آخرکار اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے منگنی کرلی۔
گزشتہ روز 31 سالہ جارجینا روڈریگز نے 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور ان کی انگلی میں بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے ۔جارجینا روڈریگز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہاں، وہ مانتی ہیں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے گچی سٹور میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے ، جہاں جارجینا ملازمت کررہی تھیں۔دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، جب کہ روڈریگز رونالڈو کے دیگر تین بچوں کی پرورش میں بھی مدد کررہی ہیں۔