سنسناٹی اوپن ٹینس ، ارینا سبالینکااور ایگا سوائٹک ٹاپ 16راؤنڈ میں داخل
اوہائیو (سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ون ، ٹاپ سیڈڈ اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ارینا سبالینکا،پولینڈ کی ٹینس سٹارایگا سوائٹک اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں۔۔۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانوکا سفر ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں تمام ہوگیا۔ ارینا سبالینکانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کی ایما راڈوکانوکو شکست دی،پولینڈ کی ایگا سوائٹک کو یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کے خلاف واک اوور مل گیاجبکہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے جاپان کی اوئی ایٹو کو شکست دی۔