تائیکوانڈو ، ہادی جعفری نے ملائشیا میں گولڈ میڈل جیت لیا

 تائیکوانڈو ، ہادی جعفری نے  ملائشیا میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کے ماہر 13سالہ پاکستانی سید محمد ہادی جعفری نے ملائشیا انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے ٹاپ ایتھلیٹس کو شکست دے کر۔۔۔

 گولڈ میڈل جیت کر اپنے نوجوان کیرئیر میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔سید محمد ہادی جعفری جو ساتویں جماعت کے طالب علم ہیں ،نے کمبوڈیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور چین کے مخالفین کو لگاتار چار باؤٹس میں زیر کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں