گل نور تمبت کے ٹوسر کرنیوالی پہل ترک خاتون کوہ پیما بن گئیں
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)گل نور تمبت کے ٹو کی چوٹی پر پہنچنے والی پہلی ترک خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
رواں سال جون سے پاکستان میں موجودگل نور کو اپنی مہم کے دوران سخت موسمی صورتحال کا سامنا رہا ۔ ترچ میر کی چوٹیوں کو فتح کرنے کے بعد وہ گیارہ اگست کو شام چار بجے کے ٹو کی چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں ،وہ پہلی ترک کوہ پیما ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔اپنے انسٹا ہینڈل پرانہوں نے اپنی کامیابی کی اطلاع دی۔