کوربن بوش کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو وکٹ لینے کے بعد ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو منگل کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا۔ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 17ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب بین دروشوئس کو آؤٹ کرنے کے بعد بوش نے کھلاڑی کے ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کیا۔