صائم، جیڈن سیلز کی پسندیدہ وکٹ
جمیکا(سپورٹس ڈیسک)نوجوان اوپنر صائم ایوب ویسٹ انڈیز میں مکمل ناکام رہے اور تینوں ون ڈے میں غلطی دہراتے ہوئے ایک ہی طریقے سے آؤٹ ہوئے ۔
نو لُک شاٹ سے شہرت پانے والے صائم ایوب تینوں ون ڈے میچز میں یکسر ناکام رہے اور سیریز میں صرف 28 رنز ہی بنا سکے ۔ تینوں میچز میں وہ جیڈن سیلز کا ہی شکار بنے ۔