معرکہ حق یوم آزادی اے ایف ایل دوستانہ میچ اسلام آباد ویمنز نے جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)معرکہ حق یوم آزادی دوستانہ خواتین اے ایف ایل میچ اسلام آباد ویمنز نے جیت لیا، اسلام آباد ویمنز نے کے پی کے ویمنز کو 8 کے مقابلے میں 60گول سے شکست دی۔
اے ایف ایل پاکستان کے زیراہتمام جی نائن گراؤنڈ اسلام آباد میں جشن آزادی کے موقع پر خواتین اور یوتھ بوائز کے میچز کرائے گئے ۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس سی ڈی اے ملک عطا نے سیکرٹری جنرل اے ایف ایل چودھری ذوالفقار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر عرفان بھٹی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔