آئیے ملک کی ترقی کیلئے سخت محنت کریں:خواتین کرکٹرز
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔
یوم آزادی کے موقع پر ایک بیان میں عالیہ ریاض نے کہا کہ سب کو یوم آزادی مبارک ہو، اﷲ پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے ۔ایمان فاطمہ نے کہا کہ آئیے اپنے ملک کی ترقی کے لیے سخت محنت کریں۔ سب کو یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان زندہ باد ۔