سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی بزنس مین کی پوتی سے منگنی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہے اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔