ایشیا کپ،ٹرائی سیزیز:قومی ٹیم کے کیمپ کا آج سے آغاز
دبئی (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ اور ٹرائی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا پری سیریز کیمپ آج سے دبئی میں شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کے پلیئرز 4 مختلف گروپس کی صورت میں دبئی پہنچے ہیں، دبئی میں پری سیریز کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا، کیمپ کے دورا ن انٹرا سکواڈ میچ بھی کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دئیے گئے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ پاکستان ٹیم آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی اور 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔کیمپ کے دوران 22 اور 25 اگست کو دو انٹرا سکواڈ میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔