رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ وائرل
ریاض (سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹیم کی جیت کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کلپ میں انہیں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، یہ میچ سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان کھیلا گیا۔کلپ میں رونالڈو کو پنالٹی کِک سے قبل اپنی کامیابی کے لیے مسلمانوں کی دعا کا انداز گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ اوپر اٹھا کر اپناتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد مداحوں نے ان کی عاجزی اور احترام کو سراہا۔