سہ ملکی سیریز : پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست
شارجہ (سپورٹس ڈیسک )سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 45گیندوں پر 65 رنزبناکر نمایاں رہے ۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 9 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 34 ، فخر زمان نے 25، سلمان آغا نے 20، صاحبزادہ فرحان نے 18رنز بنائے ۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاندار اننگز کھیلنے پر ابراہیم زادران مین آف دی میچ قرارپائے ،واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کوشکست دی تھی۔