ایشیا کپ:افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 94 رنز بنا سکی۔
ہانگ کانگ کے بابر حیات 39 اور یاصم مرتضیٰ 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔ میچ میں عظمت اللّٰہ عمر زئی نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایونٹ کے پہلے مقابلے میں صدیق اللّٰہ اتل اور عظمت اللّٰہ عمر زئی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 188 رنز بنائے ۔اوپننگ بیٹر صدیق اللّٰہ نے 73 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی ۔عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں آج یو اے ای اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کیمطابق ساڑھے سات بجے رات کو شروع ہو گا۔