بھارتی سپریم کورٹ،پاک بھارت میچ رکوانے کی درخواست مسترد

بھارتی سپریم کورٹ،پاک بھارت میچ رکوانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔ 4ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ایشیاکپ کے 14 ستمبر کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے کو رکوانے کے لیے فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

 درخواست وکلا سنیہا رانی، ابھیشیک ورما اور محمد انس کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا حوالہ دیا گیا اور مؤقف اپنایا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا انعقاد ‘قومی مفاد کے خلاف’ ہے اور ان مسلح افواج اور عام شہریوں کی قربانیوں کی توہین ہے جو اس میں ہلاک ہوئے ۔جب یہ معاملہ بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوی کی بینچ کے سامنے فوری فہرست میں شامل کرنے کیلئے پیش کیا گیا تو بینچ نے درخواست سننے سے انکار کر دیا۔جسٹس مہیشوری نے وکیل کو کہا کہ کس بات کی جلدی ہے ، ایک میچ ہی تو ہے ، میچ روکنے سے کیا ہوگا ، وکیل نے نشاندہی کی کہ میچ اتوار کو ہونا ہے اور بصورت دیگر درخواست غیر مؤثر ہو جائے گی تو بینچ نے کوئی دلچسپی نہ دکھائی۔ججز نے اپنے رد عمل میں کہا ‘میچ اتوار کو ہے ، ہم اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں، ہونے دیں، میچ ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں