پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر ایمان فاطمہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر لیا۔
وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93 ویں کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ایمان فاطمہ کا تعلق سرگودھا سے ہے اور انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔