دوسرا ون ڈے ، پاکستان کو شکست،سیریز 1،1 سے برابر

دوسرا ون ڈے ، پاکستان کو شکست،سیریز 1،1 سے برابر

270 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے اکتالیسویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر حاصل کیا کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری ، نندرے برگر نے چار وکٹیں حاصل کیں

فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے ۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم نے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف اکتالیسویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈی کاک نے ناقابل شکست 123 رنز سکور کیے ۔ پاکستان نے اننگز کا مایوس کُن آغاز کیا۔ فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے ۔بابر اعظم 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ رضوان صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ صائم ایوب نے 53 رنز جبکہ سلمان نے 106 گیندوں پر 69 رنز،محمد نواز نے 59 رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے نندرے برگر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں