قائداعظم ٹرافی :ملتان کے علی عثمان کی میچ میں دس وکٹیں
لاہور وائٹس کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 230رنز بناکر آؤٹ ہو گئی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات ملتان کے علی عثمان کی میچ میں دس وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ایبٹ آباد کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ثاقب خان نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے ۔ شان مسعود 114 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔حنین شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں فاٹا کی ٹیم بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 396 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ حیات اللہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔فالوآن کے بعد بہاولپور نے ایک گیند کھیلی تھی اور سکور صفر تھا۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ساجد خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں ملتان کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسامہ میر اور مہران ممتاز نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔سیالکوٹ کی ٹیم دوسری اننگز میں 241رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن علی نے دسویں نمبر پر 91 رنز سکور کیے ۔