نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے ، ڈیرل مچل نے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا سکی ، شرفین ردرفورڈ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔