سرفراز احمد پاکستان شاہینز ،انڈر 19کے معاملات دیکھیں گے

سرفراز احمد پاکستان شاہینز ،انڈر 19کے معاملات دیکھیں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19کے معاملات دیکھیں گے۔

سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے ، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے ۔سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے ،سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے ۔کْچھ روز قبل سرفراز احمد نے این سی اے میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو وکٹ کیپنگ کے سیشن بھی کروائے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں