ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کا برانز میڈل

ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کا برانز میڈل

اکرا (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا۔

گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ میگا ایونٹ میں وسیم کھتری نے 32 میں سے 22 میچز جیتے لیکن معمولی فرق کے سبب وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے ، تاہم عمدہ کارکردگی ان کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔دوسری جانب پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں