آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ 22 نومبر کو کھیلا جائیگا

آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن  باؤلنگ کپ 22 نومبر کو کھیلا جائیگا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا آئی ٹی بی اے ماسٹرز ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ 22 نومبر کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن کریں گے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری دانیال اعجاز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں