یس ویمن بیس بال ٹریننگ کیمپ کی تیاریاں جاری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)دورہ ملائشیا کیلئے یس ویمن بیس بال ٹریننگ کیمپ کی تیاریاں جاری ہیں اور۔۔۔
خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے ٹرائلز کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔کیمپ کوآرڈنیٹر سویرا خان نے بتایا کہ یہ قومی ٹیم نہیں بلکہ یس ویمن بیس بال اکیڈمی کی ٹیم کا دورہ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی)، پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی) اور حکومت پاکستان سے باقاعدہ این اوسی لینے کے بعد ٹیم ملائشیا جائے گی۔