پاکستانی خاتون پولیس افسر کا بھارتی حریف کو ہراکر عالمی اعزاز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔۔۔
ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے ۔انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔