محمد اشرفل بنگلہ دیش کے بیٹنگ کوچ برقرار
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کپتان محمد اشرفل کے بطور بیٹنگ کوچ کردار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آغاز میں محمد اشرفل کو صرف آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے معاون عملے کا حصہ بنایا گیا تھا، تاہم بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ذمہ داری میں آگے بھی کام کرتے رہیں گے ۔