انگلینڈ اس با لنگ،بیٹنگ سے آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتا:جیفری

انگلینڈ اس با لنگ،بیٹنگ سے آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتا:جیفری

ٹیم کا کوئی رکن اپنے کیمپ کے علاوہ کسی کی سننے کیلئے تیار نہیں،سابق انگلش کپتان

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر اپنی ٹیم پر برس پڑے اور کہاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس باؤلنگ اور بیٹنگ سے آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتی۔ بائیکاٹ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو غیر ذمہ دار اور بے کار قرار دیتے ہوئے کہا بین سٹوکس اور برینڈن میکلم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے ، ہمیں اب انہیں سننا بند کر دینا چاہیے ۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ برسبین میں ایک ڈراؤنا شو پیش کیا گیا، غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی گئی اور شارٹ لینتھ بولنگ کی گئی، اس آسٹریلوی ٹیم کو ہرایا جانا چاہیے تھا۔

سابق انگلش کپتان نے کہاکہ چھ روز کی ایشیز کرکٹ کے بعد اب انگلینڈ کو معجزے کی ضرورت ہے ، وہ اس ایشز سیریز کی 4 برس سے پلاننگ کر رہے تھے تاہم اب وہ کر کیا رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوئی رکن اپنے کیمپ کے علاوہ کسی کی سننے کیلئے تیار نہیں ہے ،ٹیسٹ کرکٹ تبدیل ہو گئی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ہی مادڑن ڈے ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے ۔ سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ کا ہر سپورٹر یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہیری بروک کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ۔ ہیری بروک آسٹریلیا کی پچز پر اپنے پیروں کو حرکت میں ہی نہیں لا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں