بھارتی کبڈی کھلاڑی کرن سوراج کی مبینہ خودکشی

بھارتی کبڈی کھلاڑی کرن سوراج کی مبینہ خودکشی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں 29 سالہ قومی کبڈی کھلاڑی کرن سوراج دادھے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق کرن نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب اس کے شوہر کی جانب سے نوکری کا وعدہ پورا نہ ہوا اور اسے مسلسل ذہنی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا۔ بالآخر اہل خانہ کے اصرار پر اس نے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی۔ رپورٹس کے مطابق کرن نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن 3 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ چل بسی۔ پولیس نے سواپنیل کے خلاف بھارت کے نئے قانون بھارتیہ نیایا سنہیتا کی دفعہ 108 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، جو خودکشی پر اکسانے کے جرم سے متعلق ہے ، اور ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں