پہلی بار پاکستانی ویمنز ٹیم کی فیفا ایونٹ میں شرکت
فیفا فٹبال سیریز میں قومی ٹیم کی براہ راست شرکت ہو گی،صدر پی ایف ایف
لاہور(سپورتس ڈیسک)فیفا فٹبال سیریز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیلانی انفنٹینو کا برین چائلڈ ہے اور فیفا سیریز میں ان ممالک کو کھیلنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جو ہر 4 سال بعد منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں ہوتے ۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی فیفا کی جانب سے پاکستان کو خواتین سیریز کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں۔
محسن گیلانی نے کہا کہ درحقیقت یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے ، ماضی میں پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا کوالیفائی راؤنڈ میں شرکت کی البتہ فیفا کے کسی ایونٹ میں براہ راست شرکت کا یہ پہلا موقع ہوگا اور اس کے لیے وہ فیفا کے صدر کے بے حد شکر گزار ہیں۔اس ایونٹ سے پاکستان بھر کے نوجوان فٹبالرز کو ایک تحریک ملے گی اور یہ پہلی بار ہوگا کہ فیفا کہ کسی ایونٹ میں پاکستان کا قومی پرچم لہرائے گا ۔