پی ایس ایل ٹیموں میں عالمی دلچسپی میں اضافہ، بولی کی تاریخ میں توسیع
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور شمولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ یا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پرجاری پیغام میں بتایا کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے مختلف گروپس کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں میں شمولیت کی دلچسپی غیرمعمولی طور پربڑھی ہے اس لئے ٹیموں کیلئے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نے نئی ڈیڈ لائن 22 دسمبر مقررکردی ہے ۔