سبالینکا مسلسل دوسری بار ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر قرار
سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا کو زچگی کے بعد کم بیک پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)بیلا روس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا نے ایک مرتبہ پھر خواتین ٹینس میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) کی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز مسلسل دوسری بار اپنے نام کر لیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق 27 سالہ بیلاروسی سٹار کھلاڑی ارینا سبالینکا نے 2025 کے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4ٹائٹلز جیتے ، جو رواں سال ٹور پر سب سے زیادہ ہیں۔ سبالینکا نے پورے سیزن میں 9 فائنلز کھیلے ۔عالمی ٹینس میڈیا کی جانب سے ڈالے گئے ووٹس میں سے تقریبا 80 فیصد سبالینکا کے حق میں گئے ۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بنکک کو زچگی کے بعد 13 ماہ کے وقفے سے شاندار واپسی پر کم بیک پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ کینیڈا کی 19 سالہ وکٹوریہ مبوکو نے نیو کمر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔