بھارت اور جنوبی افریقا کا چوتھا ٹی ٹونٹی دھند اور سموگ کے باعث منسوخ

بھارت اور جنوبی افریقا کا چوتھا ٹی ٹونٹی  دھند اور سموگ کے باعث منسوخ

لکھنؤ(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقا کے خلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا میچ بغیر کوئی گیند کرائے ختم کر دیا گیا۔لکھنؤ میں شیڈول میچ دھند اور سموگ کے باعث ختم کیا گیا۔۔۔

 کرک انفو کے مطابق لکھنؤ شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس 418(انتہائی خطرناک) ہونے کی وجہ سے سموگ کی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے باعث کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔واضح رہے پانچ میچز کی سیریز میں بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں