زیادتی کا الزام، یش دیال کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد

 زیادتی کا الزام، یش دیال کی  قبل از گرفتاری ضمانت مسترد

جے پور (سپورٹس ڈیسک)جے پور کی عدالت نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، کرکٹر کو ایک نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام سے متعلق مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت نمبر 3 کی جج نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان، شواہد اور مقدمے کے مجموعی حالات کو دیکھتے ہوئے ضمانت دینا مناسب نہیں، نابالغ سے متعلق مقدمات میں تحقیقات کے دوران زیادہ احتیاط اور حساسیت ضروری ہے ۔مقدمہ جے پور کی ایک لڑکی کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں