بھارت کی وجے ہزارہ ٹرافی پہلے دن 22 سنچریاں بن گئیں
دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن رنز اور سنچریوں کے انبار لگ گئے۔
بھارت میں جاری وجے ہزارے ٹرافی کا موجودہ سیزن بدھ کو شروع ہوا ، ٹورنامنٹ کے پہلے دن 18 میچز کھیلے گئے جس میں مجموعی طور پر 22 سنچریاں اسکور کی گئیں، جبکہ ایک میچ میں ڈبل سنچری بھی بنی۔یہ ٹرافی کی تاریخ میں کسی ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا ریکارڈ ہے ۔