پریذیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع

پریذیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس  ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر )پریذیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔آٹھ ڈیپارٹمنٹس کی کرکٹ ٹیمیں چار روزہ ایونٹ میں حصہ لیں گی،دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیلی وژن ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ 12 فروری تک کھیلا جائے گا۔غنی گلاس، کے آر ایل، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ساحر ایسوسی ایٹس، سٹیٹ بینک، ایس این جی پی ایل اور واپڈا ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔سات راؤنڈ میچز کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹیپ میڈ پر لائیو سٹریم ہونگے ۔تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہونگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں